ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کچھ اچھے نتائج سے میں ٹاپ10 میں پہنچ جاؤں گا:سری کانت

کچھ اچھے نتائج سے میں ٹاپ10 میں پہنچ جاؤں گا:سری کانت

Sat, 12 Nov 2016 11:48:41    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چوٹ پر قابو پانے کے بعد مکاؤ اوپن سے واپسی کی تیاریوں میں لگے بیڈمنٹن کھلاڑی کے سری کانت نے کہا کہ اعتماد واپس حاصل کرنے کے لیے شروعاتی ٹورنامنٹ کافی اہم ہے اور انہوں نے پھر سے ٹاپ 10 میں شامل ہونے کو اپنا ہدف بنایا ہے۔دنیا کے سابق نمبر تین کھلاڑی سری کانت ، اس سال مارچ میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے تھے۔وہ ریو اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے اور پھر جاپان اوپن سیریز میں کھیلے تھے جہاں ان کے دائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔سری کانت نے کہاکہ یہ معمولی چوٹ تھی،اب یہ صحیح ہے، میں مکاؤ اوپن میں کھیلوں گا،میں چائنا اور ہانگ کانگ اوپن میں نہیں کھیل رہا ہوں، میں نے اس ہفتے سے پریکٹس شروع کر دی ہے، میں دھیرے دھیرے پریکٹس بڑھاؤ گا، میں جلدی نہیں کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے مسلسل اپنے کھیل پر کام کرنا ہوگا، مسلسل ٹاپ پوزیشن پر بنے رہنا مشکل ہوتا ہے اور اس لیے ہمیں سخت محنت جاری رکھنی ہوتی ہے، میں اچھا کھیل دکھانے کے قابل ہوں ،لیکن بہت سے مواقع پر ہم من پسند نتائج حاصل نہیں کرتے، مجھے اور سخت محنت کرنی ہوگی اور امید ہے کہ میری واپسی بہترین رہے گی۔سری کانت نے کہاکہ ابھی میں درجہ بندی کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں، میں صرف مؤ ثر واپسی کرکے بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں، اعتماد واپس حاصل کرنے کے لیے شروعاتی ٹورنامنٹ واقعی اہم ہیں۔اگر میں کچھ مقابلوں میں کھیل کر اچھی کارکردگی کرتا ہوں تو میرے پاس پھر سے ٹاپ8 میں جگہ بنانے کا اچھا موقع رہے گا۔


Share: